پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی رہائی ایک بار پھر رک گئی ہے اور ایف آئی اے نے انہیں گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل سے گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے لے کر روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گوجرانوالہ کے مقدمے میں صنم جاوید کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے پاس درخواستگزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کے کوئی شواہد نہیں، درخواستگزار کو گوجرانوالہ کے مقدمہ میں بدنیتی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔
بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے صنم جاوید کی رہائی کے لیے روبکار جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ’یہ جیل میں ہیں یا پارک میں‘ صنم جاوید کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ برس سانحہ 9 مئی کے بعد صنم جاوید کو گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل کئی مرتبہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے، تاہم رہائی اس لیے ممکن نہیں ہوسکی کہ پولیس کی جانب سے کسی نئے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔