یورو اور کوپا امریکا فائنلز، دنیا ٹکر کے مقابلے دیکھنے کے لیے تیار

اتوار 14 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی نظریں یورو اور کوپا امریکا 2024ء کے فائنل میچز پر لگی ہیں۔ فٹبال شائقین بے صبری سے نئے فاتحین کو اپنی اپنی ٹرافی اٹھائے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

یورو 2024ء کا فائنل میچ رات پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے جبکہ کوپا امریکا کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یورو 2024ء کا فائنل کون جیتے گا؟

یورو 2024ء کا فائنل اسپین اور انگلینڈ جبکہ کوپا امریکا کا فائنل مقابلہ دفاعی اور ورلڈ چیمپیئن ارجینٹینا اور کولمبیا کے مابین کھیلا جائے گا  اور اختتامی تقریب میں معروف گلوکارہ شکیرا پرفارم کریں گی۔

جرمنی میں کھیلے جارہے یورو 2024ء کے آخری اور 51ویں میچ میں ہسپانوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ امریکا میں کھیلے جارہے کوپا امریکا میں فیورٹ ارجنٹینا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: یورو 2024: برطانوی اسٹار فٹبالر جوڈ بیلنگھم جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟

یورو سیمی فائنل مقابلوں میں اسپین نے فرانس کو 1-2 جبکہ انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دی تھی۔ کوپا امریکا میں ارجنٹینا نے کینیڈا کو 0-2 جبکہ کولمبیا نے یوراگوائے کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم