حج 2025 میں پاکستانی عازمین کرام کو آرام دہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ضیاالرحمان

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمان نے عازمین حج کے لیے ہموار، پر سکون اور آرام دہ حج سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حج 2025 کے دوران ہر پاکستانی عازمین کو مکمل اور آرام دہ سہولیات میسر ہوں۔

پاکستانی عازمین حج کے لیے ہموار، پرسکون اور آرام دہ حج کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمان نے حج 2025 کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی پر توجہ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: 16 ہزار عازمین حج کراچی سے رخصت کیے جائیں گے، ڈائریکٹر حج

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے اہم حکام نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل (آر اینڈ آر) مشاہد حسین سید، ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان، ڈپٹی سیکرٹری آذر اقبال ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر حکیم خان خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل الرحمان شامل تھے۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات میں اضافے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ حکمت عملی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئندہ تمام عازمین حج کو آرام دہ، مطمئن اور پرسکون حج سہولیات کے لیے ہم آہنگی اور فعال منصوبہ بندی کیسے تیار کی جائے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت حج انتظامات میں جدت لارہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین

اجلاس کے دوران متعدد اہم نکات اٹھائے گئے جن میں رہائش، نقل و حمل کے انتظامات، حفظان صحت سے متعلق خدمات، تربیتی پروگراموں اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاونت شامل ہیں۔

مشاہد حسین سید نے بہتر مینجمنٹ اور خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے وزارت کے عزم پر اظہار خیال کیا۔ آخر میں ضیا الرحمان نے وزارت مذہبی امور کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ حج 2025 کے دوران ہر پاکستانی عازمین کو مکمل اور آرام دہ خدمات حاصل ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل