سعودی حکومت حج انتظامات میں جدت لارہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین

جمعہ 14 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ہر سال حج انتظامات میں جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے وفد کے ہمراہ اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر گفتگو میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے، سعودی حکومت حج انتظامات میں ہر سال جدت اور نئی سہولیات متعارف کروا رہی ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سرکاری و نجی عازمین حج کے لیے سعودی مکاتب کی جانب سے بہترین سہولیات کی توقع رکھتے ہیں۔

نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، ڈاکٹر توفیق الربیعہ

اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یقین دلایا کہ منیٰ اور عرفات میں پاکستانی حج مشن کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جائے گا اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشاعر مقدسہ میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

سرکاری و نجی حج سکیم کے لیے ون ونڈو کے ذریعے رابطہ استوار کریں گے

ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات کرنے والے وفد میں سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر، حافظ طاہر اشرفی، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، اور ڈائریکٹر مکہ فہیم خان آفریدی شامل تھے۔

سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر کہا کہ اگلے سال سرکاری و نجی حج سکیم کے لیے ون ونڈو کے ذریعے رابطہ استوار کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم