محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ابحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 21 جولائی (اتوار) تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے؟

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا تاہم جمعرات اور جمعہ کو کراچی، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص اور ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح مری، گلیات، شمالی اور وسطی پنجاب میں بدھ سے ہفتہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان طاہر کیا گیا ہے جبکہ بدھ سے جمعہ تک جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کل سے 19 جولائی کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ بلوچستان میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بدھ سے جمعہ تک صوبے کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دلی کی سڑک، بارش کا پانی اور رولز روئس کی کہانی

گلگت بلتستان میں بدھ سے اتوار تک دیامر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اور شگر میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث مری، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی نالوں اور ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطرناک پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کے لیے جیتنا ناگزیر، جنوبی افریقہ نے 313 رنز کا ہدف دے دیا، اوورز صرف 40

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟