آج کہاں بارش ہوگی اور کہاں گرمی و حبس کا سامنا رہے گا؟

بدھ 17 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان کے چند مقامات، بالائی کے پی، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیں تاہم دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں رات کو تیز ہواؤں، بارش کا امکان

دن کے وقت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔

مزید پڑھیے: مون سون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے؟

؎اسلام آباد میں رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں حبس برقرار رہے گا

کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، دن بھر سمندری ہوائیں معطل، مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟