سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ صدر بنتے ہی وہ غیرقانونی تارکین پر ملکی سرحد بند کردیں گے اور ملک میں تیل کی پیداوار بڑھائیں گے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وسکونسن ریاست کے شہر ملووکی میں پارٹی کنونشن کے دوران باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں تیل کی پیداوار کو بڑھائیں گے اور غیرقانونی تارکین پر سرحدیں بند کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدر کا امیدوار کیوں بنایا؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سر نہ ہلایا ہوتا تو موت یقینی تھی، ڈرامائی انداز میں سے چند روز قبل ہونے والے حملے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صرف خدا کے فضل سے بچ گیا ہوں ورنہ موت یقینی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک زوردار سرسراہٹ سنی اور محسوس کیا کہ واقعی، میرے دائیں کان پر کچھ زور سے لگا ہے، میں نے اپنے آپ سے کہا کہ اوہ، یہ کیا تھا؟ یہ صرف گولی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا اصرار
انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں روس اور شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کورین لیڈر کم جونگ کے بارے میں کہا کہ وہ مجھے بہت یاد کرتے ہیں۔