خلع کی خواہش پر بیٹی کی ٹانگیں توڑنے والا باپ گرفتار

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوشہرو فیروز کے علاقے گل ٹاؤن میں 2 روز قبل خاتون پر والد اور چچا سمیت دیگر رشتے داروں نے تشدد کرکے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی تھیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم غلام مصطفیٰ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم متاثرہ خاتون کا باپ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ 4 ملزمان نے عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔ عدالت میں خلع کی درخواست دائر کرنے پر خاتون پر تشدد کیا گیا تھا، مقدمے میں 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون ثوبیہ کا بیان

پولیس کے مطابق ثوبیہ کو نواب شاہ کے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ جہاں خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اس کا شوہر اس پر ہر روز تشدد کرتا ہے اور بیوی بچوں کا خرچ بھی نہیں اٹھاتا۔ اپنے والدین کو بارہا آگاہ کر چکی تھی کہ کس مشکل میں مبتلا ہوں، لیکن والدین میری باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے۔

والد اور چچا نے خلع کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا

ثوبیہ کے مطابق اس نے پر تشدد صورتحال سے نجات پانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور خلع کی درخواست دائر کی۔ درخواست کے بعد والد اور چچا سمیت دیگر نے درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جب میری طرف سے انکار کیا گیا تو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں