پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ کی جارہی ہے، جتھوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگست میں گوادر میں بہت بڑا وفد آرہا ہے، جبکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ بھی شروع ہونے جارہا ہے۔ مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد یہ تھا کہ علاقے کو بند کرکے سی پیک کو روک دیں۔

یہ بھی پڑھیں گوادر میں مشتعل پرتشدد ہجوم کے حملے میں ایک فوجی جوان شہید، 16 زخمی

انہوں نے کہاکہ ماہ رنگ بلوچ سے معاہدہ ہوا تھا کہ جلسے یا دھرنے کی اجازت لی جائے گی، اپوزیشن تیل چھڑکنے کے بجائے آئے، انہیں مذاکرات کا اختیار دیتا ہوں۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ جو لوگ پرتشدد ہیں کیا ہم انہیں ہار پہنائیں گے، کیا جتھوں کو اجازت دے دی جائے کہ وہ آکر اسمبلی چلائیں، پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔

’میں ریاست کی خاطر اپنا سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے لیے تیار ہوں‘

انہوں نے کہاکہ میں ریاست کی خاطر اپنا سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے لیے تیار ہوں، بلوچستان کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کی ترقی پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج سبی کے لانس نائیک فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا، بتایا جائے سیکیورٹی فورسز کس کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جتھوں کی جانب سے تشدد کرکے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے، اس پر اسمبلی کب جذباتی ہوگی۔

’عالمی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو توڑنے والوں کو جانتے ہیں‘

وزیراعلیٰ نے کہاکہ سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، عالمی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو توڑنے والوں کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلا کو گڈگورننس سے پُر کرنا ہے، ضروری ہے کہ تاریخ کو درست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور پولیس آمنے سامنے، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی

انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو لاشوں کی سیاست نہیں کرنے دیں گے، بلوچستان اب مزید تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہاکہ ہم آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن حکومتی رٹ قائم کرنے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیجیٹل اریسٹ اسکیم کا بڑا دھوکا: سابق پروفیسر اور معمر جوڑا 5 کروڑ روپے سے محروم

’بیٹا نشے میں نہیں، دوا کے اثر میں تھا‘، شراب نوشی کے الزام پر رجب بٹ کی والدہ کی وضاحت

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ