ہم ڈرنے والے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف لاشیں گرنے کا انتظار نہ کریں، سراج الحق

پیر 29 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لاشیں گرنے کا انتظار نہ کریں، ہمارے کسی کارکن کو چھیڑا گیا تو پھر یاد رکھیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔

راولپنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ اگر ہمارے کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں تو ہم ایک کے بدلے میں 100 لاٹھیاں برسا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، حکومت کو پیش کیے گئے 10 مطالبات سامنے آگئے

انہوں نے کہاکہ اداروں کے خسارے میں جانے کی وجہ کرپٹ اشرافیہ ہے، آصف زرداری کچے کے ڈاکوؤں کا علاج نہیں کرسکتے تو وہ اور کیا کریں گے۔

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ آج ایک سرکاری افسر کو دیکھا جو سرکاری گاڑی میں بچوں کو شاپنگ کرانے کے لیے لے کر جارہا تھا، اگر اس کے ساتھ بچے نہ ہوتے تو پکڑ کر دھرنے میں لاتا۔

سراج الحق نے کہاکہ سرکاری افسران سے سوال ہے کہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج ہمارا وزیراعظم کشکول لے کر بھیک مانگ رہا ہے، جبکہ ناروے، جاپان، ملائیشیا تو کیا افغانستان بھی ہم سے آگے نکل گیا اور کرنسی پاکستان سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومتی وفد کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں آمد، باضابطہ مذاکرات پر اتفاق

سابق امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کمشنر سرگودھا کا گھر 104 کنال میں ہے، اور دوسری جانب عوام کی حالت سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا جاری ہے، اور انہوں نے حکومت کے سامنے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ