عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، شوہر کون ہیں؟

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ اور ٹک ٹاک اسٹار دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی، دانیہ شاہ نے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے حکیم شہزاد سے شادی کی، یہ شادی چند ماہ قبل ہوئی لیکن حکیم شہزاد کے انکشاف کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے اور مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، ایک ایسے مرد کی ضرورت تھی جو ہرجگہ میرا ساتھ دے سکے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیوز کیس: دانیہ کی رہائی کا حکم

دانیہ شاہ نے کہا کہ اسی دوران شہزاد نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا اور میں نے کافی سوچ بچار کے بعد شہزاد سے چند ماہ قبل شادی کرلی ہے، آپ سب لوگ میری خوشیوں کے لیے دعا کیجیے گا۔

دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ اعلان ان تمام لوگوں کے لیے ہے جن کو میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے۔ میری دانیہ شاہ سے چند  ماہ قبل شادی ہوچکی ہے، شہزاد کا تعلق شجاع آباد سے ہے۔

واضح رہے دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی، دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت مشکل میں دکھائی دیے۔

ایک موقع پر انہوں نے دانیہ کو معاف کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن جلد ہی تنہائی میں ان کی موت ہوگئی۔ بعدازاں عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ نے اُن کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لیے وکیل کی خدمات 2کروڑ روپے میں حاصل کرلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وراثت میں حصے کے لیے دانیہ شاہ نے بیوہ کو بھی طلاق دلوانے والا وکیل چُن لیا

دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا، کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

تاہم، اب حالیہ وائرل ہونے والے ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ مذکورہ وکیل حکیم شہزاد سے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں