دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں مکانات، رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی، اپر اور لوئر چترال کے دونوں اضلاع میں درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے آمدورفت بھی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق، سیلاب سے گولین گاؤں میں 16 گھروں، موری بالا میں 6، بریپ، خروزگ، ڈیزگ میں مجموعی طو ر پر 25 اور ریشن میں 4 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ موری بالا میں سیلابی ریلے سے ایک مسجد شہید جبکہ ایک پرائمری اسکول کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں: مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق، راولپنڈی اسلام آباد میں رین ایمرجنسی نافذ

سیلابی ریلوں سے اپر اور لوئر چترال کے درجنوں دیہات میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور باغات بھی تباہ ہو گئے۔ چترال بونی روڈ کاری، راغ، کوغوزی، مروئے، اور برنس کے مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بند کردی گئی ہے۔ مستوج یارخون روڈ کو بھی بریپ سے آگے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موردان گول میں سیلابی ریلا اپنے ساتھ پل بہا لے گیا جس کے باعث گرم چشمہ روڈ دروشپ کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ گولین گول میں اونچے درجے کی سیلابی ریلے کی وجہ سے 108 میگاواٹ کے بجلی گھر کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں بارشوں اور سیلاب سے 11افراد جاں بحق

سیلاب کے باعث چترال شہرمیں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز ویران نظر آرہے ہیں۔

چترال میں سیلاب کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ بند اور راستے بحال ہوتے ہی واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ دریا سے لکڑیاں نکالنے اور دریا کے قریب جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشیں: وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ مانسہرہ میں بیشتر سڑکوں پر آمد و رفت معطل ہے، پل، مکانات، باغات اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ شاہراہ کاغان پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیز بارشوں کے بعد سیلابی پانی ایک گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا تھا جس میں 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘