خلیل الرحمان قمر کی بیٹی نفرت کا شکار، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر خلیل الرحمان قمر اس وقت اپنے متعدد تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، وہ اپنے حالیہ اغوا کے واقعے کے بعد عوام میں موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں۔ تاہم، ان کی وائرل ہونے والے ویڈیوز کے بعد بہت سے لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کی بیٹی حجاب خلیل بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کے تنازعات کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی بیٹی حجاب خلیل کو نشانہ بنا رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر ابھرتی ہوئی ٹک ٹاکر ہیں۔ حجاب خلیل اکثر اپنے سوشل میڈیا پر مختلف ڈائیلاگز اور گانوں پر لپ سنک ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی ’ڈرامہ سازی‘ کرتے مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل

حال ہی میں حجاب خلیل نے سوشل میڈیا پر تازہ ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس پر صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور ان سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے تبصروں میں ان کو اپنے والد کا خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hijab Khalil (@hijab.khalill)

 

کچھ لوگ ان کو ویڈیوز پوسٹ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں، کہ والد پر کیس چل رہا ہے اور بیٹی سوشل میڈیا پر ایکٹنگ کررہی ہے وغیرہ وغیرہ۔ جس کے بعد حجاب خلیل نے اپنا کمینٹس سیکشن محدود کر دیا ہے اور وہ منفی تبصروں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

کچھ صارفین ان کو ان کے والد کی ویڈیو لیک دیکھنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں، اور ان کو دھونس دے رہے ہیں کہ اپنے والد کو سمجھائیں کہ یہ حرکتیں نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے کبھی نہیں بتایا کہ وہ اکیلی رہتی ہیں، خلیل الرحمان قمر کا اغوا کے بعد پہلا انٹرویو

دوسری جانب کچھ لوگ مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا دفاع بھی کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں اور انہیں حقوق نسواں کے خلاف ان کے موقف کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں