کیا پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ناراض ہے؟

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اور صوبائی بجٹ آنے سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا وہ بجٹ پاس کرانے میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، تاہم صورتحال کچھ ہی دیر میں تبدیل ہوگئی اور پیپلزپارٹی نے بجٹ پاس کرانے کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی نے اُس وقت کہا تھا کہ حکومت نے تحفظات دور کردیے ہیں، اس لیے بجٹ پاس کرانے میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی بہت جلد وفاقی کابینہ کا حصہ بن جائے گی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

اب بجٹ پاس ہوئے تقریباً ڈیرھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کے تحفظات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور ان کی طرف سے جو مطالبات پیش کیے گئے تھے وہ نہیں مانے گئے۔

مریم نواز ہمیں اتحادی سمجھتی ہیں تو ہمارے مطالبات بھی ماننے چاہییں، علی حیدر گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کے مطابق جو وعدے پنجاب حکومت نے بجٹ پاس ہونے سے پہلے کیے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کیے گئے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ جن اضلاع میں پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ ملا ہے وہاں پر تعیناتیاں ہماری مشاورت سے کی جائیں، اس مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے حامی بھری تھی مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کاموں کے حوالے سے حکومت نے جو اسپیشل سیکریٹری لگایا ہوا ہے اس کا جنوبی پنجاب کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں، پیپلزپارٹی کا مطالبہ تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو دوبارہ فعال کیا جائے مگر ہمارا وہ مطالبہ بھی جوں کا توں ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہاکہ مریم نواز ہمیں اپنا اتحادی سمجھتی ہیں تو انہیں ہمارے مطالبات بھی ماننے چاہییں۔

’پنجاب کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کرے گی‘

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کابینہ کا حصہ بننے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، قیادت وفاق اور پنجاب میں حکومت کا حصہ بننے پر غور کے لیے جلد پارٹی اجلاس بلائے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

علی حیدر گیلانی نے کہاکہ ہم نے جو مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے وہ پورے نہیں ہوئے تو کابینہ کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کیا پنجاب کابینہ میں توسیع ہونے جارہی ہے؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیپلزپارٹی کے ساتھ رویہ اتحادیوں والا نہیں۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا جس میں تمام چیزیں سامنے رکھیں گے، اس کے بعد ہماری قیادت فیصلہ کرے گی کہ پنجاب کابینہ کا حصہ بننا ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی