ملک بھر میں وی پی این بلاک کرسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو ملک بھر میں بلاک کیا جا سکتا لیکن ایسا کرنے سے کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رانا محمود الحسن کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ اجلاس میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہی ہے جس کے بعد غیرمجاز وی پی این پاکستان میں نہیں چل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر یو اے ای میں پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا

انہوں نے کہا کہ وی پی این کے باوجود پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) صارفین کی تعداد میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے، صرف 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ حکومت جس دن کہے گی اسی روز ایکس کھول دیں گے، ایکس نے پی ٹی اے کی شکایت پر گزشتہ 3 ماہ میں صرف 7 فیصد عمل کیا، ٹیلی کام پر 2 سال میں کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے متعلق شکایت پر متعلقہ پلیٹ فارم سے رابطہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پوسٹ پاکستانی قوانین کے خلاف ہو تو حکومت کے کہنے پر ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرتے ہیں، سب سے زیادہ ٹک ٹاک ہماری شکایت پر ایکشن لیتا ہے، سب سے کم عملدرآمد ایکس کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ متنازع یا خلاف قانون پوسٹس پر پورا فیس بک یا ٹوئٹر بلاک کرسکتے ہیں لیکن کسی مخصوص پوسٹ کو بلاک کرنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا بندش سے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں

انہوں نے بتایا کہ ملک میں 56 فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے، سیٹیلائٹ پالیسی مکمل ہو گئی ہے، 5G نیلامی اگلے برس مارچ اپریل میں ہونے کا امکان ہے، پی ٹی اے نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہبی جذبات کے حوالے سے پوسٹ بلاک نہ ہو تو مظاہرے شروع ہوجاتے ہیں، حکومت پر جتنی تنقید یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ہوتی ہے اتنی ایکس پر نہیں ہوتی لیکن حکومت کو تنقید سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

انا کی میت، غیرت کا کفن اور برباد ہوتی زندگیاں  !

کنزہ ہاشمی کے ساتھ سیلفی کے لیے آئے مداح کو علی رضا نے کیوں پیچھے ہٹایا؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران جنگ بندی اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس سے زائد اضافہ

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟