پی آئی اے: کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے کوئٹہ سے جدہ کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ وار 2 پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں کی شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ جدہ کے لئے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے عمرہ پر جانے والوں کو خوشخبری سنا دی

پی آئی اے کے جنرل مینیجر سیلز محمد شفیق کے مطابق پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید اقدامات کرتی رہے گی۔

جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

پہلی پرواز کے عازمین عمرہ کو مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی ائی اے محمد شفیق اور ممبران صوبائی اسمبلی بلوچستان نے  رخصت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی کوئٹہ سے جدہ کے لیے 2 طرفہ براہِ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

گورنر بلوچستان کے مطابق اس سہولت کی فراہمی کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب  میں پی ائی اے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp