پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے جس سے عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات میسر آئیں گی۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ قومی ایئرلائن نے فیصل آباد سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے جدہ، پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا آغاز اگست میں ہوگا

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے 2 طرفہ پروازوں کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہفتے میں 2 پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ کے لیے روانہ ہوں گی، ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا، اس موقع پر نوشیروان عادل نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کردیا

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لیے براہ راست اپنے آبائی علاقے میں پہچنے کے لیے سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری ہوکر رہے گی، مصدق ملک

نوشیروان نے بتایا کہ فیصل آباد کی کاروباری برادری نے بھی پی آئی اے کی جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسافروں کی جدہ روانگی کے موقع پر ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، سٹیشن مینیجر محمد عرفان، دیگر ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں