فوج اپنے موقف پر ڈٹی رہے، ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، عمر ایوب

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے موقف پر ڈٹے رہیں، ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ہمیں کسی ادارے سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں اور پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہمارے ساتھ ایسا نہیں کیا جاسکتا، ریاست پارلیمنٹ ہے باقی سب سرکاری ملازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت ناکام ہوگئی، لوڈشیڈنگ کی وجہ کیپیسٹی چارجز اور گردشی قرضے ہیں، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ ایجنسیاں اپنا اثر و رسوخ سیاست میں استعمال نہ کریں، جس طرح بنگلہ دیش میں ہوا فوج نے کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہاں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی حکومت بنانے میں مداخلت تھی، یہ اٹل حقیقت ہے کہ سیکٹر کمانڈرز حکومت بنانے میں مداخلت کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ججز نے خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت سے متعلق خطوط لکھے ہیں، ان کی فیملیوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ اب سب کے سامنے ہے۔

رانا ثنااللہ کی پیشکش پر عمر ایوب نے کہاکہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور، کھانے کے اور ہیں، ان کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ حقیقیت یہ ہے کہ پنجاب میں جہاں ان کی حکومت ہے وہاں ہمارے لوگوں پر کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہاکہ عوام اور فوج کے درمیان کبھی خلیج ہوہی نہیں سکتی، پی ڈی ایم حکومت نے عوام اور فوج کے درمیان مصنوعی خلیج بنائی ہے، اس حکومت نے اپنی کرپشن کو وائٹ واش کرنے کے لیے یہ خلیج بنایا ہے۔ بنگلہ دیش سے سبق حاصل کریں خلیج ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش، ہر جگہ چیلنج کریں گے، عمر ایوب

انہوں نے کہاکہ جنگل کا بادشاہ کسی کے ساتھ منسوب نہیں کیا وہ صرف ایک بیان تھا، جنگل کا بادشاہ تو کسی کے ساتھ بھی منسوب کیا جاسکتا ہے وہ کوئی مخصوص تو نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟