ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کا دیگر قانونی دستاویزات کو بھی ڈیجیٹائز کرنے کا اعلان

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں صوبے کے پہلے ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، جس کے بعد پرانے اسلحہ لائسنس کے ڈیجیٹل احیا کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس سینٹر افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا معاملہ 2017 سے زیر التوا تھا، جسے مکمل کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کو ون ونڈو کرپشن سے پاک آپریشن بنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام قانونی دستاویزات کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے، بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بہت سے دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس کا اجرا 5 سال کے لیے کیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پرانے لائسنس کا ایک ماہ میں ڈیجیٹل احیا ناگزیر ہوگا ورنہ مقررہ مدت کے بعد لائسنس منسوخ تصور کیا جائے گا، انہوں نے اعلان کیا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ 4 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا