گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کی پیرالمپکس میں شرکت غیر یقینی کیوں؟

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس میں سرمائی اولمپکس کے بعد پیرالمپکس کے مقابلے ہوں گے، جس میں پاکستان کی جانب سے کوئی خاتون کھلاڑی شریک نہیں ہوگی، جبکہ پاکستان کے واحد مرد کھلاڑی اور آفیشلز کی شرکت بھی ابھی تک غیریقینی ہے۔

پاکستان پیرالمپکس کمیٹی کے ترجمان کے مطابق پیرالمپک مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے ابھی تک گرانٹ نہیں ملی، امید ہے پیرالمپکس سے قبل گرانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کا گولڈ میڈل اور کھیلوں میں پاکستان کی زبردست فتوحات

انہوں نے کہا کہ نقد رقم نہ دیں، کھلاڑیوں کے سفر کا مسئلہ تو حل کردیں، تاکہ وہ ایونٹ میں شرکت کرسکیں۔

یاد رہے کہ پیرالمپکس میں پاکستان کا ایک ایتھلیٹ اور 2 آفیشلز نے شریک ہونا ہے، ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی نے پیرالمپکس میں شرکت کرنی ہے، چیف ڈی مشن احمد شامی اور کوچ اکبر مغل بھی پاکستان دستے کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپکس 2024، ’ارشد ندیم نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں‘، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا خصوصی پیغام

واضح رہے کہ حیدرعلی پیرس پیرالمپکس میں ایف 38 ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے، حیدرعلی نے ٹوکیو میں ایف 37 ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

حیدرعلی 2008 میں پیرالمپکس لانگ جمپ میں سلور اور 2016 میں برانز جیت چکے ہیں، حیدرعلی ایشین پیرا گیمز میں بھی 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

اس ایونٹ میں امسال پاکستان کی جانب سے کوئی خاتون کھلاڑی شرکت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp