اولمپکس 2024، ’ارشد ندیم نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں‘، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا خصوصی پیغام

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولپمکس مقابلوں میں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر جیولن تھرو کے فائنل میں 11 دیگر ایتھلیٹس سے مقابلہ کریں گے۔

گزشتہ روز جیولن تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ان کی جیت کے بعد پاکستانی قوم کی نظریں جیولن تھرو ایونٹ میں شریک ارشد ندیم پر مرکوز ہیں اور ہر کوئی فائنل میں ان کی جیت کے لیے دعاگو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپکس 2024: ارشد ندیم آج میڈل کے لیے میدان میں اتریں گے، مقابلہ کتنے بجے منعقد ہوگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ارشد ندیم کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر نہایت اور پرجوش ہیں۔ کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں ارشد ندیم کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کی واحد امید ارشد ندیم کا قوم کے نام پیغام ؟

انہوں نے کہا کہ ہم بھی کافی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ آپ پاکستان کے لیے میڈل لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی اسپورٹس کے لیے خدمات اور کامیابیوں کے بارے میں جتنا بھی کہیں وہ کم ہوگا۔

شان مسعود نے ارشد ندیم کے لیے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ ایک رول ماڈل ہیں، ہمیں امید ہے کہ 8 اگست کو پاکستان کا پرچم بھی بلند ہوگا اور آپ میڈل کے پوڈیم پر بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024: ارشد ندیم نے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

کرکٹر سعود شکیل نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو اپنی اور پورے ملک کی طرف سے فائنل مرحلے میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بہت امید رکھتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ آپ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل لے کر آئیں گے۔

اسٹار کرکٹر بابر اعظم نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو فائنل مرحلے میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور عوام سے درخواست کی کہ وہ ارشد ندیم کی کامیابی اور گولڈ میڈل کے لیے خوب دعائیں کریں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر سب فخر محسوس کررہے ہیں، وہ پاکستان کے بہترین ایتھلیٹ ہیں، ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں کہ وہ گولڈ میڈل جیت کر آئیں۔

وکٹ کیپر اور بیٹر سرفراز احمد، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کوچ عمر گل نے بھی اپنے پیغامات میں ارشد ندیم کو فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پورے پاکستان کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں، قوم کو ان پر بھروسہ ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار