اپوزیشن اتحاد تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ 27 اگست کو لاہور میں بڑے تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کے قوی امکانات ہیں۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 27 اگست کو لاہور میں بڑا جلسہ ہوگا، تاریخی جلسے سے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلنے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو جشن آزادی کی تقریب کے لیے اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر طلب
اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ 27 اگست کو صوابی جلسے سے بڑا جلسہ لاہور میں کرنے جا رہے ہیں، جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جلسے کے لیے 16 اگست کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلسے کی جگہ فائنل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اس لیے مینار پاکستان جلسہ کرنے کی درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی جلسہ: عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے ممبر اسمبلی چوہدری امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کا بھونڈا مذاق کیا گیا، انہیں اسمبلی میں لایا جائے۔