امام مسجد نبویؐ کا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری اور امامِ مسجد نبوی کے درمیان ملاقات، وسیع تر اتحاد امت کی ضرورت پر زور

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور