راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کون ہیں؟

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس پہنچنے پر انہیں ٹریفک پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے گلدستہ پیش کیا۔

چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اور برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی تمام برانچز کا وزٹ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی: ون ویلرز نے ٹریفک اسسٹنٹ پر فائرنگ کیوں کی؟

سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی بہو بینش فاطمہ پنجاب میں سی ٹی او کے عہدے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون ہیں۔ عمارہ اطہر اس وقت سی ٹی او لاہور جبکہ عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں سی ٹی او کے عہدے پر فائز ہیں۔

بینش فاطمہ 2007 میں سٹی ٹریفک پولیس کے قیام کے بعد راولپنڈی میں سی ٹی او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون ہیں۔ سی ٹی او تیمور خان جو 18 نومبر 2022 سے اپنے عہدے پر فائز ہیں، نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہیں گرمجوشی سے الوداع کیا گیا۔ ٹریفک وارڈنز نے ان پر پھولوں کی بارش کی۔ خان نے ٹریفک افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp