خیبر پختونخوا میں وزیروں کے انٹرویوز کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت کی حکومت نے عوامی مسائل کے مؤثر حل  کے لیے اپنے وزرا کی ذہنی صلاحیتوں کو جانچنے کے خاطر ان کے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اعلان کرتا ہوں، صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، علی امین گنڈا پور

اس سلسلے میں صوبائی وزیروں سے صوبائی محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے، اور دوران خیبرپختونخوا کے شہری براہ راست اپنی شکایت متعلقہ محکموں کے وزرا تک پہنچا سکیں گے۔

انٹرویوز سے متعلق مہم کو ’آسک منسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، ان انٹرویوز کے دوران وزیروں سے ان کی کارکردگی سے متعلق پوچھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ڈٹا ہوا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں سے قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے، علی امین گنڈاپور

پروگرام ’آسک منسٹر‘ کے دوران میں عوام اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزیر ان کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق مفاد عامہ میں وزیروں سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا متواتر مسلسل جاری رہے گا۔

وزیر اعلیٰ کو بھی طلب کریں گے‘

گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہے، شکایت ملنے پر کمیٹی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بھی طلب کرسکتی ہے۔

 قاضی انور ایڈووکیٹ سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر شکیل احمد کو کمیٹی نے طلب کیا تھا جس پر وہ پیش نہیں ہوئے، صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ فیملی کے ساتھ باہر جانے کے باعث پیش نہ ہوسکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل احمد سے پیش نہ ہونے پر ان سے حلف لیا جائے گا، وہ تحریری جواب بھی جمع کرائیں گے۔

قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ جس محکمے سے متعلق شکایات زیادہ ہیں، پہلے اس کے وزیر کو بلا رہے ہیں، مختلف محکموں کے خلاف بہت سی شکایات آئی ہیں، محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے وزرا کو بھی کمیٹی کے روبرو بلایا جائے گا۔

 ’عام شہری بھی کسی محکمے میں کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی نشاندہی کرسکتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیار کر کے بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp