زویا ناصر کی کون سی بات پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی؟

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ زویا ناصر کی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحت چھڑ گئی ہے، اس حوالے سے مداحوں کے مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، کوئی ان کی عمر کو چہرے کی بار بار سرجری سے تعبیر کر رہا ہے تو کوئی ان کی اصل عمر پر شک کر رہا ہے جبکہ زویا ناصر نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی کی معروف اداکارہ اور ماڈل زویا ناصر کی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحت اس وقت شروع ہوئی جب وہ سوشل پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دے رہی تھیں۔

لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے اُن سے ان کی اصل عمر سے متعلق سوال کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ وہ چہرے کے اعتبار سے 46 سال کی نظر آتی ہیں، یہ لائیو سیشن اس وقت تک اچھا چل رہا تھا جب تک کہ اس مداح نے ان کی عمر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

جب زویا ناصر کی عمر سے متعلق کہا گیا کہ وہ 46 سال کی لگتی ہیں تو اس پر ماڈل کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے مداح کو انتہائی غصے سے جواب دیا کہ ’ “آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں کہ میں 46 سال کی لگ رہی ہوں؟ میں تو ابھی 35 سال کی بھی نہیں ہوں!‘ تم ہوتے کون ہو؟ میری عمر کے بارے میں اتنے مضحکہ خیز اندازے لگانے والے؟‘

زویا ناصر کی اس طرح غصے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور دیگر عام صارفین کے درمیان ایک بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا یہ کہنا ہے کہ زویا ناصر کی ظاہری شکل کو چہرے کی سرجری سے منسوب کیا جا سکتا ہے اور دعویٰ کیا کہ چہرے کی سرجریوں کی وجہ سے وہ بوڑھی نظر آتی ہیں۔

کچھ صارفین نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ زویا ناصر کی عمر 46 سال کے آس پاس ہی ہو سکتی ہے اور کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اداکارہ اپنی عمر کے تبصرے پر اتنا پریشان کیوں ہو گئیں جب کہ یہ تو حقیقت ہے کہ ہر کوئی عمر رسیدہ ہوتا ہے اور بوڑھا بھی ہو جاتا ہے۔

اس بحث کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اختلاف پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ کچھ کا خیال ہے کہ زویا سے یہ سوال نہیں کیا جانا چاہیے تھا کیوںکہ یہ حقیقت سے ہٹ کر ہے اور دوسروں کا خیال ہے کہ زویا ناصر کا رد عمل درست نہیں تھا کیوں کہ بوڑھا ہونا فطری بات ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں