اداکارہ نمرہ خان نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔

نمرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انہیں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جسے انہوں نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کی کون سی بات پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی؟

اداکارہ نے روتے ہوئے کہا، ’ہم زندہ قوم ہیں مگر یہ ویڈیو اس قوم کی بڑائی بیان کرنے کے لیے نہیں، کل جو میرے ساتھ ہوا وہ خوفناک تھا، کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کی بیٹی، بیوی یا بہن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔‘

نمرہ خان نے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی بیٹی، بیوی یا بہن کو پاکستان میں محفوظ طریقے سے گھر سے باہر بھیج سکتے ہیں۔ نمرہ نے کہا، ’نہیں آپ انہیں نہیں بھیج سکتے، میں گارنٹی سے کہتی ہوں کہ وہ یہاں محفوظ نہیں ہیں۔‘ ’آپ لوگوں کو پتا ہے کہ جب لڑکیاں پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں تو 14 اگست منانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: فضا علی مارننگ شو میں ایتھلیٹ کے کاندھوں پر سوار، ناظرین کی تنقید

نمرہ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں کل ایک ہوٹل کے باہر کھڑی اپنی کار کا انتظار کررہی تھیں کہ 3 نامعلوم افراد وہاں آئے اور انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی، انہوں نے مجھے ہراساں بھی کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس بیگ اور موبائل فون تھا، میں اپنی فیملی کا انتظار کررہی تھی، اس وقت بارش ہورہی تھی، ان تینوں نے مجھ پر اسلحہ تان رکھا تھا اور وہ مجھے کھینچ کر اپنی گاڑی کی طرف لے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تعداد کا انکشاف کردیا

نمرہ خان نے مزید بتایا کہ اس وقت میں نے اپنا تحفظ خود ہی کیا اور ایک آدمی کو دھکا دے کر دوسری طرف بھاگنا شروع کردیا، وہ مجھ پر گولی چلا سکتے تھے، بھاگتے ہوئے میں ایک گاڑی کے سامنے آئی، گاڑی میں موجود فیملی اور ہوٹل اسٹاف نے میری مدد کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official)

نمرہ خان نے کہا کہ میں ٹیکس ادا کرتی ہوں لیکن اس ملک میں محفوظ نہیں ہوں، میں ٹیکس کی رقم سے گارڈز کو نوکری پر رکھ سکتی ہوں، اب مجھے پتا چلا ہے کہ لوگ کیوں اپنے ساتھ گارڈز رکھتے ہیں اور لوگ کیوں پاکستان سے باہر جارہے ہیں۔

نمرہ خان کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار اور حکومت سے اغوا کی کوشش کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تیرے بن 2‘ کا باضابطہ اعلان، وہاج علی اور یمنیٰ زیدی ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے

آن لائن کیب ڈرائیور کا جعلی ایپ کے ذریعے کرایہ بڑھانے کا انکشاف، کمپنی کا ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا اعلان

مشرق وسطیٰ جنگ عالمی معیشت کے لیے خطرہ، شرحِ نمو اور مہنگائی پر شدید اثرات متوقع، سربراہ ورلڈ ورلڈ بینک

جنوبی ایشیائی افراد میں امراض کا تناسب زیادہ کیوں ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی تحقیق کا آغاز

اسلام آباد میں اہم ٹریفک ایڈوائزری: مختلف شاہراہوں پر ڈائیورژنز، ریڈ زون مکمل بند

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور