وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ میں ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعامی رقم ادا کروں گا، نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی جسے مسترد کردیا تھا، ارشد ندیم

علی امین گنڈاپور نے ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ 3 روز کے لیے یہاں آئیں اور جیولین تھرو ایتھلیٹس کو تربیت دیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں منشیات کی لعنت سے بچنے کے لیے نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان کے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچیں جہاں انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک دینے کے ساتھ اسپیشل نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی ان کو تحفے میں دی۔

اس کے علاوہ ارشد ندیم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچنے، جہاں ان کو اسٹیٹ پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا اور اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے کیش انعام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی ایک سڑک بھی ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری