بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجپال یادیو قرض نہ چکانے پر پھر مشکل میں پڑگئے

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے شاہ جہاں پور میں واقع آبائی مکان کو قرض کی عدم ادائیگی کے سبب سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: اداکار قتل کے الزام میں گرفتار، مداحوں کا پولیس اسٹیشن پر دھرنا

یہ کارروائی سینٹرل بینک آف سے لیا گیا قرض نہ چکانے پر ریکوری اقدامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج پال یادیو نے انڈیا کی ممبئی برانچ سے قرض لیا تھا جو بڑھتے بڑھتے 11 کروڑ روپے ہوگیا تھا۔

اداکار کی بھارتی صوبے اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں پور میں واقع آبائی عمارت مبینہ طور پر بقایا قرض کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں سیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے

راجپال یادیو فلموں میں اپنے ورسٹائل کرداروں اور مزاحیہ صلاحیتوں کے لیے بیحد مشہور ہیں۔ انہوں نے ابھی تک عوامی سطح پر اس صورت حال سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق بینک کی ٹیم کو عمارت سیل کرنے کی اتنی عجلت تھی انہوں نے اس میں چلنے والے برقی آلات تک بند نہیں کیے اور مکان سیل کرکے چلتے بنے۔

یاد رہے کہ سنہ 2018 میں راجپال یادیو نے قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر 3 ماہ کی جیل کی سزا بھگتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp