مکمل تیار ہیں، احتجاج بہر صورت ہوگا، شیخ وقاص اکرم

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ احتجاج بہر صورت ہوگا، مکمل تیاری ہے۔ احتجاج سے متعلق ہمارے انگیجمنٹس مذاکرات میں تبدیل نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج ہر صورت ہوگا، ملک بھر سے لوگ احتجاج کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ جب تک ہمارے مطالبات نہ مانے جائیں واپس نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی تک موجود رہیں گے، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ144 کے تحت احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکی میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے