فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ فائر وال لگنے سے سوشل میڈیا کس طرح متاثر ہوگا؟

ملک بھر میں انٹرنیٹ فائروال کی تنصیب اور انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف معروف صحافی حامدمیر نے وکیل ایمان مزاری کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے والی فائر وال کی تنصیب کو روکا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

واضح رہے کہ آج ہی کے روز لاہور ہائیکورٹ میں ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شکیل احمد شہری ندیم سرور کی ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست کا عکس

یہ بھی پڑھیں:ملک میں انٹرنیٹ کی بندش، کتنے لاکھ فری لانسرز متاثر ہوسکتے ہیں؟

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ ملک میں بغیرکسی نوٹس کے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کردی گئیں، جس کی وجہ سے کاروبار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہورہے ہیں، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہے، دوسری جانب انٹرنیٹ کے ذریعے روزگار کمانے والوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کروڑوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سوشل میڈیا پرنا پسندیدہ اور ریاست مخالف مواد پر نظررکھنے اور ایسا مواد پھیلانے والوں کو پکڑنے کے لیے فائر وال کو کامیابی کے ساتھ نصب کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی! پاکستانیوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوگا؟

شزہ فاطمہ نے کہا کہ فائر وال کی تنصیب کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ دُنیا بھر کی حکومتیں سائبر سیکیورٹی کے لیے فائر وال کا استعمال کرتی ہیں تاہم جہاں تک انٹرنیٹ سست ہونے کی بات ہے تو اس سے متعلق سروس پرووائیڈر خاص طور پرپاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) سے ڈیٹا مانگا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘