ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ، پاکستان کے 4 فائٹرز نے مخالفین کو پچھاڑ دیا

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں پاکستان کے چاروں فائٹرز نے اپنے مخالفین کو پچھاڑ کر رکھ دیا، چاروں مکسڈ مارشل آرٹس نے اپنے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا۔

اتوار کو لاہور میں شروع ہونے والی ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے عباس خان، ضیا مشوانی، اسماعیل خان اور رضوان علی نے اپنے مخالف فائٹرز کو ناک آؤٹ کر کے پہلی فتح سمیٹی، پاکستان کے ایک فائٹر عاقب اعوان شکست سے دوچار ہوئے۔

 ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس کے پہلے روز پاکستان کے رضوان علی نے بریو سی ایف 85 کے کو مین ایونٹ میں بھارت کے سری کانت شیکھر کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دو چار کیا۔

پاکستان کے عباس خان نے مصر کے ادھم محمد کو شکست دی، فلائی ویٹ مقابلے میں پاکستان کے عاقب اعوان کو مارون کورنٹے کے ہاتھوں ناک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا،  فلائی ویٹ مقابلے میں پاکستان کے اسماعیل خان نے قازقستان کے باگیلان زہکانشا کو شکست دے دی۔

ایم ایم اے کی ایشین چیمپیئن شپ پہلی بار پاکستان میں ہو رہی ہے جبکہ بریو کمبیٹ فیڈریشن نے 6 سال کے وقفے کے بعد پاکستان واپسی کی ہے۔

ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس کے لائٹ ویٹ میچ میں رضوان علی نے تیسرے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف سری کانت شیکھر کو شاندار ناک آؤٹ کر کے فتح حاصل کر لی۔

دوسرے اہم مقابلے میں پاکستان کے ضیا مشوانی نے بنٹام ویٹ مقابلے میں ہندوستان کے بھارت کھنڈارے کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے دوسری فتح سمیٹ لی۔

فیدر ویٹ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں قازقستان کے راؤان بیکبولات نے یوکرین کے عمر سولومنوف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ایشین چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 12 ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ بریو کمبیٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے مقابلے لاہور میں ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں 180 سے زیادہ فائٹر، 120 اہلکار اور 120 تکنیکی عملہ حصہ لے رہا ہے۔

چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر سے 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، بحرین، انڈونیشیا، عراق، ایران، کرغیزستان، لبنان، کویت، نیپال، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود تھے۔

پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد نے ایشین چیمپیئن شپ کی میزبانی پرجوش وخروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلی بار ایشین چیمپیئن شپ کی میزبانی پربہت خوش ہیں۔ ہم بھارت سے اپنے دوستوں سمیت تمام شریک ٹیموں کوغیرمعمولی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ چیمپیئن شپ پاکستان میں ایم ایم اے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، جو مقامی فائٹرز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟