ایف آئی اے نے معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے سابق بیوروکریٹ اوریا مقبول جان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو لاہور کی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) فیز6 سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا
ایف آئی اے نے بتایا کہ اوریا مقبول جان کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت پھیلانے، اور اداروں کی تضحیک کا الزام ہے۔
معروف یوٹیوبر اوریا مقبول جان کی گرفتاری کی سوشل میڈیا پر صحافیوں نے بھرپور مذمت کی، عمران ریاض خان نے ان کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ اختلاف رائے کوئی جرم تو نہیں ہے۔
اوریا مقبول جان صاحب کے ساتھ پہلے ہی بہت زیادتی ہو چکی ہے تمام صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو انکے لیے آواز اٹھانی چاہیئے۔ اختلاف رائے کوئی جرم تو نہیں۔۔۔۔ pic.twitter.com/tJNpR2zske
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) August 22, 2024
صحافی شاکر اعوان نے لکھا کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان کو مبارک ثانی کیس پر اختلاف رائے کا اظہار کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اوریا مقبول جان صاحب کے ساتھ پہلے ہی بہت زیادتی ہو چکی ہے تمام صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کو انکے لیے آواز اٹھانی چاہیئے۔ اختلاف رائے کوئی جرم تو نہیں۔۔۔۔ pic.twitter.com/tJNpR2zske
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) August 22, 2024
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو قائد اعظم سے زیادہ مقبول کہنے والے اینکر پرسن کا معاملہ کمیٹی کے سپرد
ایک خاتون شمع جنیجو نے لکھا کہ اوریا مقبول کی گرفتاری کی خبر دیکھی ہے، کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے؟
آج سارا دن خبروں سے دور رہی
اور اب سب سے پہلی خبر اوریا مقبول جان کی گرفتاری کی دیکھی۔
کس پوسٹ کی وجہ سے یہ گرفتاری ہوئی؟ pic.twitter.com/KzJThRe8q5— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) August 21, 2024
واضح رہے گزشتہ سال 13 مئی 2023 کو بھی لاہور پولیس نے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔