80 سالہ خاتون کے اکاؤنٹ میں 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن، بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی انوائسنگ کے ذریعے 80 سالہ خاتون کے اکاؤنٹ میں 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کو بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں بیرون ملک سے پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 41 کروڑ جعلی دستخط سے کیسے نکال لیے گئے؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کے آفیسر نے 80 سالہ خاتون کا جعلی اکاؤنٹ پکڑا جس میں 37 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی جاچکی تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ جعلی انوائسنگ کے ذریعے قوم کے اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں، اسی لیے ہم ایف بی آر سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایف بی آر میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس چوری کو روک کر قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘