لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا

پیر 15 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے معروف تجزیہ کار و صحافی اوریا مقبول جان کو دو بجے تک بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں تجزیہ کار و صحافی اوریا مقبول جان کی بازیابی کے لیے شہلا عباسی کی درخواست پر سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی۔

درخواست گزار اوریا مقبول جان کی اہلیہ شہلا عباسی کی وکیل بیرسٹر ردا نور نے دلائل دیے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اوریا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں، 13مئی کی رات پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ اوریا جان مقبول کو آج دن دو بجے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو پولیس نے رات گئے اوریا مقبول جان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر انھیں حراست میں لیا تھا۔

اس سے قبل اینکر پرسن عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp