پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا، پنجاب حکومت نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو 4 پولیس اہلکار اور سرکاری گاڑی دی گئی ہے، وہ کافی عرصے سے سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں، لاپتا افراد کمیشن کے صرف 4 افسران کتنی ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں؟

پنجاب حکومت کے پروٹوکول واپسی کے احکامات پر جاوید اقبال کے پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال جب چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات تھے تو وہ کئی بار تنازعات کا شکار رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے ان پر جانبداری کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے چئیرمین نیب کی ویڈیوز لیں اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے چئیرمین نیب کو بلیک میل کیا اور من پسند فیصلے لیے، عمران خان کا نیب کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیے جانے پر سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

یاد رہے وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسیت میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر طیبہ گل کو ہراساں کیے جانے کا کیس بھی چل رہا ہے۔

طیبہ گل نے 2022 میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ نیب افسران نے اجتماعی زیادتی کی اور ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل ہراسگی کیس: وفاقی ادارہ محتسب نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اس کے بعد جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے والی طیبہ گل نے ادارہ محتسب برائے خواتین کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا۔

طیبہ گل کو ہراساں کرنے، زیادتی کا نشانہ بنانے اور حبس بیجا میں رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ایک سال سے زائد عرصے بعد چیئر پرسن ادارہ محتسب برائے تحفظ خواتین فوزیہ وقار نے کی اور ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

خیال رہے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں اکتوبر سنہ 2017 میں چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے