بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، سینکڑوں گرفتار، ڈیڑہ ہزار سے زیادہ مقدمات درج

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: بجلی بل میں میونسپل ٹیکس لگانے پر شہری کا انوکھا احتجاج

رواں سال کے دوران بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف  11652 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی۔ چھاپوں کے نتیجے میں 1525 مقدمات اور 780 انکوائریاں  درج کئی گئی۔

بجلی چوری میں ملوث 597 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان زون نے 4744، کوہاٹ زون نے 581 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ بلوچستان زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 157 مقدمے درج کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پشاور زون نے 3648، گجرانوالہ زون نے 998، لاہور زون نے 519 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ کوہاٹ زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 264 مقدمے درج کر کے 186 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی سبسڈی پر شارٹ ٹرم ریلیف سے متعلق غلط خبروں پر مریم نواز برہم

فیصل آباد زون نے 310 مقدمات درج 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گجرانوالہ زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 404 مقدمے درج کر کے 135 ملزمان کو گرفتار کیا۔

لاہور زون نے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 229 مقدمات درج کئے۔

ملتان زون نے 267 مقدمات درج کرکے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 96 مقدمے درج کر کے 73 ملزمان کو گرفتار کیا۔

حیدرآباد زون نے حیدرآباد زون 264 چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 90 مقدمے درج کر کے 58 ملزمان کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صوبے میں بجلی کی پیداوار کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بجلی کے بلوں پر سبسڈی کے لیے کیوں تیار نہیں؟

اسلام آباد زون 284 اور کراچی زون نے 37 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ جبکہ پشاور زون نے 16، اسلام آباد زون اور کراچی زون نے 6 مقدمات درج کیے۔

چھاپہ مار کارروائیوں میں مختلف سرکاری اداروں کو بھی واجبات کی ادائیگیوں کے لیے نوٹسسز جاری کئے گئے۔ چھاپوں کے نتیجے میں ناہندگان سے کروڑوں روپے کے واجبات کی ریکوری کی گئی۔

چھاپہ مار کارروائیاں ڈیسکو حکام کے ساتھ مل کر عمل میں لائی گئیں، چھاپوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔

بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز، میٹرز اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے چھاپہ مار کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی