کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، اور اس دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریلی میں شریک 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد شرکا مشتعل ہوگئے اور بس کو آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، اکبر بگٹی کے بھتیجے اور بھانجے سمیت 5 ہلاک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گولیمار میں فائرنگ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے شہریوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی۔

ترجمان وزیرداخلہ سندھ کے مطابق ضیاالنجار نے پولیس حکام سے گولیمار واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ہدایت کی ہے کہ پولیس امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیر داخلہ نے جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا شہید

ترجمان رینجرز کے مطابق گولیمار میں کشیدہ صورتحال کے باعث رینجرز موقع پر موجود ہے، اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ علاقےمیں ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائزز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان