لاک اپ، سچ یا سزا کی فاتح شریا کلرا کی جیت پر سوہائے علی ابڑو کا جذباتی ردعمل

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ: سچ یا سزا’ سیزن 2 کی فاتح شریا کلرا بن گئیں، جس پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں مبارک باد دی۔ گرینڈ فائنل میں فاتح کے اعلان کے بعد شریا کلرا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

سوہائے علی ابڑو کا پرجوش ردعمل

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر گرینڈ فائنل کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شریا کلرا کو فاتح قرار دیے جانے کا لمحہ دکھایا گیا۔ سوہائے نے فائر ایموجیز کے ساتھ لکھا، ‘آئی ایم سکریمنگ، جس سے انہوں نے شریا کی کامیابی پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فاتح کے اعلان پر جذباتی مناظر

گرینڈ فائنل کے دوران میزبان فرح خان اور رتیش دیشمکھ نے شریا کلرا کو فاتح ٹرافی پیش کی۔

ان کا نام سامنے آتے ہی اسٹیج پر کنفیٹی اور آتش بازی کے ساتھ جشن شروع ہوگیا، جبکہ شریا کلرا خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں، ایک ساتھی امیدوار کو گلے لگایا اور بعد ازاں فاتح ٹرافی بلند کرکے اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

‘لاک اپ: سچ یا سزا’ سیزن 2 کا آغاز 27 جون 2026 کو نیٹ فلکس پر ہوا تھا۔ ریئلٹی شو میں مختلف معروف شخصیات جیل کے طرز پر تیار کیے گئے ماحول میں رہتے ہوئے مختلف ٹاسکس انجام دیتی ہیں۔

ایلیمینیشن کے مراحل سے گزرتی ہیں اور اپنی نجی زندگی سے متعلق کہانیاں بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ سیزن کے اختتام پر شریا کلرا نے شاندار کارکردگی کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر