کرپٹو کرنسی لین دین کے خلاف واضح پالیسی اپنائی جائے، ایف آئی اے

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تجارت کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے واضح پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بِٹ کوائن کرپٹو کرنسی 45,000 ڈالر سے کیوں تجاوز کر گئی؟

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات کی اور کریپٹو کرنسی اور غیر قانونی منی ٹرانسفرز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے اہم معلومات کی فراہمی غیر قانونی منی ویلیو ٹرانسفرز کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ملاقات کا مقصد مالیاتی جرائم کی روک تھام اور کرپٹو کرنسی کے ضوابط کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا۔

مزید پڑھیے: حکومت کا کرپٹو کرنسی میں کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اس موقعے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فوکل پرسن کی تقرری کو بھی زیر غور لایا گیا ۔ فوکل پرسن کرنسی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے اجازت فراہم کرنے اور دیگر معاملات پر مزید رابطے میں معاونت کرے گا۔

ایف آئی اے کے کیسز میں ضبط شدہ رقم جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے مشترکہ ایس او پی جاری کرنے کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی

بی ایل اے بلوچوں کے حقوق کی قاتل، حکام نے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ مسترد کردیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں