سکینہ سموں کی محبت کی شادی کیوں ناکام ہوئی؟

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکینہ سموں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار اداکارہ اور ہدایت کارہ ہیں۔ وہ اسکرین پر سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ کردار ادا کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور کئی پروجیکٹس کے لیے کیمرے کے پیچھے بھی ایک چہرہ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار شوہر کی خاطر دبئی جانے پر شگفتہ اعجاز پر غلیظ حملے

ویٹرن اداکارہ خواتین پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھی بہت آواز اٹھاتی ہیں اور وہ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر بھی وہ احتجاج کرتی دکھائی دیتی رہی ہیں۔

سکینہ سموں حال ہی میں مدیحہ نقوی کے شو میں مہمان تھیں جہاں انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی جو کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ ان کے پاس ایسے لوگوں کے لیے بھی مشورے تھے جن کے بچے ہیں اور جو دوبارہ شادی پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: بچوں کی پرورش کے دوران والدین کس خوف کا شکار رہتے ہیں، فضیلہ قاضی کی کھری بات

انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اسلام عورت کو دوبارہ شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اپنے گزر بسر کے لیے مردوں پر ہی انحصار کرنے والی بہت سی خواتین کے لیے بھی شادی ضروری ہوتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون بچوں کی ماں ہیں اور ان کی شادی ختم ہو جاتی ہے تو پھر ان کو اپنے بچوں پر توجہ دینی چاہیے اور دوبارہ شادی سے گریز ہی کرنا چاہیے۔

دوبارہ شادی نہ کرنے کا ایسا ہی مشورہ انہوں نے ان طلاق یافتہ مردوں کو بھی دیا جن کے بچے ہیں کیونکہ سوتیلے والدین بچوں کے لیے کچھ بہتر ثابت نہیں ہوتے۔

سکینہ سموں نے شوہر کو کیوں چھوڑ دیا

سکینہ سموں نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت کی شادی تھی اور ان کے سابق شوہر کی نرم دلی اور شائستگی وہ وجوہات تھیں جن کی بنا پر انہوں نے وہ شادی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پھر وقت کے ساتھ ساتھ ان کے سابق شوہر کھلتے چلے گئے اور وہ خوبیاں اچانک کہیں غائب ہوگئیں جن سے متاثر ہوکر انہوں نے شادی کا وہ اہم فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے