نیتا امبانی کلچرل سینٹر لانچ : ‘یہ تومیٹ گالا کا ہندوستانی ورژن ہے’

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے مشہور بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا مکیش امبانی نے حال ہی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر قائم کیا جس کا مقصد ہندوستان کی بھرپور ثقافتی تاریخ کے سفر کو لباس، پرفارمنگ اور بصری فنون کے ذریعے دنیا کو دیکھانا تھا ۔

انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سینٹر کا شاندار انفراسٹرکچر بنایا گیا ہے جس میں 2000 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والا گرینڈ تھیٹر، ایک 4 منزلہ آرٹ ہاؤس، ایک پویلین، آرٹ شوز اور نمائشوں کے لیے 52,627 مربع فٹ کا میوزیم جیسا کنورٹیبل ایریا، اور ایک اسٹوڈیو تھیٹر شامل ہے۔

سینٹر کی بانی نیتا مکیش امبانی نے اپنے وژن بتاتے ہوئے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ آرٹ اور ثقافت کے لیے ہماری دیرینہ وابستگی کے لیے ایک نئی شروعات کی جائے۔ بے حد خوشی کے ساتھ، مجھے آپ کے سامنے زندگی بھر کے خواب کی تعبیر پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے – نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر۔ NMACC ایک ایسی جگہ ہے جو فنون کے مشترکہ دھاگے کے ذریعے کمیونٹی کو باندھنے کی امید رکھتی ہے‘۔

کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی اس کے خوب چرچے رہے۔ اس تقریب میں ہالی ووڈ کے کچھ نامور اداکاروں اور ماڈلز نے شرکت کی جس میں سپائڈر مین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ٹام ہالیںڈ ، سپر ماڈل جی جی حدید، اسپائڈر مین نو وے
ہوم کا حصہ رہنے والے اداکارہ زیندیا شامل تھیں۔ اس کے علاوہ نک جونس ، پریانکا چوپڑا، شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے نامور اداکار شامل تھے۔

افتتاحی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑک اٹھی اور میمز کا ایک طوفان امڈ آیا، اداکار ٹام ہالینڈ تقریب میں نظر آئے تو ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مکیش امبانی کا پوتا اسپائڈر مین دیکھنے کی خواہش کرتے ہوئے ، لے امبانی: بیٹا ہمارے گھر میں اسپائیڈر مین ہے۔

افتتاحی تقریب میں ہالی ووڈ کے نامور اداکارہ زیندیا اور ماڈل جی جی حدید کو دیکھ کر کر ایک صارف لکھتی ہیں کہ مجھے پتا تھا کہ امبانی امیر ہے لیکن اتنا امیر؟

 

گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک اور صارف نے لکھا پوری سنجیدگی کے ساتھ ایک درخواست ہے کہ کیا مکیش امبانی یہاں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ کر سکتے ہیں پلیز؟

دنیا کی جانی پہچانی شخصیات کو دیکھتے ہوئے کچھ صارفین نے اس افتتاحی تقریب کو میٹ گالا سے تشبیہ دے ڈالی ایک صارف نے لکھا نیتا امبانی کلچرل سینٹر لانچ دراصل میٹ گالا کا ہندوستانی ورژن ہے۔


صارف خشبو گپتا لکھتی ہیں اب بھی یقین نہیں آتا کہ امبانی ٹام ہالینڈ، زیندیا، جی جی حدید اور ایما چیمبرلین کو ممبئی لانے میں کامیاب ہوگئے۔ مجھے لگتا ہے کہ ون ڈائریکشن کا ری یونین ہی واحد راستہ ہے جو مجھے اس سے زیادہ حیران کر دے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp