عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔
موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ سی اے اے 3 سے بڑھا کر سی اے اے 2 کردی۔
مزید پڑھیں: نیا آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات روشن بنائے گا، موڈیز
ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کرتے ہوئے، آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا ہے، آؤٹ لک بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت کا مںظرنامہ بھی مثبت ہوا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے لیے بروقت اقدامات بھی کیے ہیں۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ سی اے اے ٹو دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ کی پیشگوئی
موڈیز کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو بڑھا کر سی اے اے 2 کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔
موڈیز کے مطابق غیرملکی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کی صلاحتیں بہتر ہو رہی ہیں، پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں۔
واضح رہے موڈیز رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں، آئی ایم ایف سے حالیہ قرض پروگرام ریٹنگ بہتر کرانے کا سبب ہے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے اگلے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا امکان بھی ظاہر ہوگیا ہے۔