آرمی چیف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی کو ختم کردیں گے، وزیراعظم

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی کو ختم کردیں گے، ہم نے بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان ایپکس کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 26 اگست کو بلوچستان میں دلخراش واقعہ پیش آیا، خارجی پاکستان کے دشمن ہیں، دہشتگرد تنظیموں، خارجی دشمنوں اور گھس بیٹھیوں نے مل کر ناپاک منصوبہ بنایا مگر شہیدوں کو لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2018ء کے بعد دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے جو اب کچل دیا جائے گا، ہم سب بلوچستان واقعہ پر غمزدہ ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور شہریوں کو خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان میں وفاق، آرمی چیف اور وزیراعلیٰ کے تعاون سے امن قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جبکہ دیگر افراد مختلف حملوں میں مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

دہشتگردی کے واقعات کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے، ان آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 14 جوان شہید ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان