برطانیہ میں مقیم پاکستان سمیت 11 ممالک کے غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی لیبر حکومت پاکستان سمیت 11 ممالک سے تعلق رکھنے والےغیرقانونی تارکین وطن کی ان کے ملکوں کو بڑے پیمانے پر واپسی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ان تارکین وطن کی ان کے آبائی ملکوں میں انضمام سے متعلق ’تجارتی شراکت داروں‘ کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک بے حس کیوں، کیا پناہ گزینوں کا مسئلہ انسانی المیہ بنتا جا رہا ہے؟

برطانیہ کی لیبر حکومت نے پناہ کے متلاشی افراد کا بڑھتا ہوا دباؤ ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے، وزارت داخلہ نے اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے فائنانشل ٹائمز میں معاہدے کے لیے ایک اشتہار شائع کیا ہے، جس کے مطابق انہیں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اُن کے آبائی ممالک میں واپس بھجوانے کے لیے ’تجارتی شراکت داروں‘ کا تعاون درکار ہے۔

تین برس کے اس معاہدے کی مالیت 15 کروڑ پاؤنڈ ہے جبکہ اس ضمن میں شائع اشتہار میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ تارکین وطن کی برطانیہ سے 11 مختلف ممالک میں واپسی میں مدد کرنے کے لیے ’دوبارہ مناسب انضمام فراہم کرنیوالوں‘کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ پہنچنے کے خواہشمند افریقی باشندوں کو کس عذاب کا سامنا ہے؟

 واضح رہے کہ ان 11 ممالک میں پاکستان سمیت البانیہ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا، نائیجیریا، ویت نام اور زمبابوے ہیں۔

بولی کے نوٹس کے مطابق، ممکنہ شراکت دار فوڈ پیک کی فراہمی سمیت، متعلقہ خاندان کے افراد کا پتہ لگانے اور دیگر چیزوں کے ساتھ ملازمت کے مواقع تک رسائی میں مدد فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں فسادات: 75 فیصد مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، سروے رپورٹ

برطانوی وزیر داخلہ اِیویٹ کُوپر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت آئندہ 6 ماہ کے دوران پناہ گزینوں کی 5 سالوں کے دوران ملک بدری کی سب سے زیادہ شرح حاصل کرنے کی خواہاں ہے، برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال کے اختتام تک 14 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی حکومت کا ہدف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے