جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ سیلفی، یہ کیسی نقاب کشائی ہے؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے رواں برس مئی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے دوسرے شوہر کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ تاہم گزشتہ ماہ جویریہ عباسی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی کو 3 ماہ ہوچکے ہیں اور وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کاروباری شخصیت ہیں اور ان کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جویریہ نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ گھومتے پھرتے کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں مگر انہوں نے اس دوران اپنے شوہر کو سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور ان کا چہرہ آج تک کسی کو نہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے 15 سال بعد اداکارہ جویریہ عباسی کا دوسری شادی کا اشارہ

تاہم اب جویریہ نے اپنے دوسرے شوہر کی نقاب کشائی کردی ہے۔ حال ہی میں جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام پر شوہر کے سیلفی شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ جویریہ غالباً اب بھی اپنے شوہر کو دنیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس بار بھی اپنے شوہر کے چہرے کو ایموجی سے چھپانے کی کوشش کی ہے۔

البتہ جویریہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کا نام اور ان کے کاروبار کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے، جس کے بعد جویریہ عباسی کی اپنے شوہر کو چھپائے رکھنے کی کوشش ’ناکام‘ ہوگئی ہے۔

جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کون؟

جویرہ عباسی نے اپنی ہنستی مسکراتی اس تصویر کو اپنے شوہر عدیل حیدر کو ٹیگ کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ اداکارہ کے تصویر ٹیگ کرنے کے بعد ان کے شوہر عدیل حیدر کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انزیلا عباسی نے اداکاری کیوں چھوڑ دی؟

عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق، وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور انہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے جبکہ ان کے پرائیویٹ اکاؤنٹ کو 917 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں عدیل حیدر کی محض 93 پوسٹ کے باوجود انہوں نے خود 383 لوگوں کو فالو بیک کیا ہوا ہے۔ عدیل حیدر کے اس پرائیوٹ اکاؤنٹ کو جویریہ عباسی اور ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی سمیت ان کے دوست احباب نے فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔ والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ