دنیا کی سب سے چوڑی وِگ،کیا آپ دیکھنا چاہیں گے؟

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی ایک رہائشی ڈانی رینلڈز نے 8 فٹ اور 6انچ چوڑی وِگ تیار کر لی۔

گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ڈانی رینلڈز نے دنیا کی سب سے چوڑی وگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس وگ کا سٹرکچر بائیک کے ہیلمیٹ،کیبل ٹائیز،پول نوڈلز،پی وی سی پائپ اور ایلومینیم کی سلاخوں سے بنایا گیا ہے۔

اس وگ کو پہن کر توصرف ایک جگہ کھڑا ہی ہوا جا سکتا ہے کیونکہ 8فٹ اور 6 انچ چوڑی وِگ پہن کر چلنا پھرنا ناممکن ہے۔

دنیا کی سب سے چوڑی وگ بنا کر ڈانی رینلڈز نے ریکارڈ توڑدیا ہے لیکن اس وگ کو تیار کرنے کے لیے اس قدر زیادہ چیزیں استعمال کی گئی ہیں کہ وگ کو پہننا ہرگز آسان نہیں ہے۔

اس کا اندازہ ویڈیو ہی سے لگایا جا سکتا ہے کیونکہ ڈانی رینلڈز بھی خود اس وِگ کو اُٹھا کر نہیں پہن سکتیں بلکہ ہک کے ذریعے لٹکی وِگ اُن کے سر پر رکھی گئی۔

ڈانی رینلڈز وِگ کو پہن کر بہت مشکل سے گھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور ان کا چہرہ بھی وِگ میں چھپ گیا ہے، پوری طرح سے دکھائی نہیں دے رہا۔

ویڈیو کے آخر میں جب وہ وِگ سے باہر نکلتی ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وِگ کے بغیر وہ خود کوزیادہ آرام دہ محسوس کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp