فتنہ الخوارج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستان آرمی کے افسر اور ان کے دیگر3 رشتہ داروں کی غیرمشروط طور پر رہائی، بحفاظت گھروں کو پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اغوا کاروں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونیوالے بھائیوں کی ویڈیو جاری کردیں
چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے دیگر3 رشتہ داروں بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مغویوں کی محفوظ اور غیر مشروط رہائی قبائلی عمائدین اور مقامی معززین کے کردار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تمام مغوی بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی پاکستان اور فتنہ الخوارج کے مابین ثالثی کی مشروط پیشکش
واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کی شام لیفٹیننٹ کرنل خالد عامر اور اسسٹنٹ کمشنر آصف عامر، اپنے تیسرے بھائی فہد عامر اور ایک بھتیجے سمیت اغوا ہوگئے تھے، جنہیں مسلح افراد نے عسکریت پسندی سے متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے والد کے جنازے میں شرکت کے دوران اغوا کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز فتنۃ الخوارج کیخلاف جانفشانی سے بر سر پیکار ہیں، بریگیڈ کمانڈر
ان مغویان کی فتنہ الخوارج کی تحویل سے 2 مختلف ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی تھیں، جس میں مغویوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے کالعدم اغواکاروں کے ’نامعلوم‘ مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔