سیکیورٹی فورسز فتنۃ الخوارج کیخلاف جانفشانی سے بر سر پیکار ہیں، بریگیڈ کمانڈر

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع خیبر میں فتنۃ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن میں شامل پاک فوج کے کمانڈرز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنۃ الخوارج کیخلاف میدان عمل میں جانفشانی سے بر سر پیکار ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وادئ تیراہ میں خوارج کی بڑی تعداد بشمول نام نہاد لشکر اسلام، جماعت الاحرار افغانستان سے دراندازی کرکے پاکستان میں داخل ہوئی۔ 20 اگست سے خارجی دہشتگردوں کی سرزمین پاکستان پر موجودگی کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں، ہلاک دہشتگردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔

بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور برگیڈیئر امیر نواز خان نے کہا کہ خوارج افغانستان سے کوہ سفید سے ہوتے ہُوئے پاکستان کی وادی تیراہ میں داخل ہوئے، ہمارے جوانوں نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ خارجی دہشتگردوں نے تیراہ میں مختلف مخفی ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ پاک فوج کے متحرک دستوں نے خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی شروع کی۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن، فتنہ خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشتگرد ہلاک

بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی برگیڈیئر فیصل نے کہا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی اور پاک فوج کا نقصان کم سے کم جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے، اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی وجہ سے ہم نے خوارج کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کی اعلیٰ قیادت کو ختم کردیا۔ ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشن سونپا گیا کہ وادئ تیراہ میں موجود خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے جس کے لیے ایس ایس جی اور لائیٹ کمانڈو کو وادی میں اتارا گیا۔ یہ ایک مشکل مشن تھا جس میں موسم اور پیاس کی شدت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:وادی تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک شہید ہوگئے، نماز جنازہ ادا

پلاٹون کمانڈر نے کہا کہ ہم نے اِن آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، اللہ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں اور جوانوں کے جوش و جذبہ سے ہمیں فتح حاصل ہوئی، فتنۃ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں اور پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘