سویڈن میں نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا عالمی ریکارڈ کیسے ٹوٹا؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن میں فرنیچر بنانے والی کمپنی ’آئیکیا‘ کے 2000 سے زیادہ ملازمین نے پرسکون نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ساتھ ایک جیسا سلپنگ سوٹ (پاجامہ اور شرٹ ) پہن کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اتوار کو سویڈن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں فرنیچر کمپنی ’آئیکیا‘ کے 2,052 ملازمین نے دنیا کی سب سے بڑی پاجامہ پارٹی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی پاجامہ پارٹی منعقد کرنے کے لیے سویڈن میں اپنے پہلے اسٹور پر 2،052 ملازمین کو جمع کیا، کمپنی جو بیڈ، صوفا، کرسیاں، ٹیبل اور دیگر آرام دہ فرنیچر تیار کرتی ہے، نے دعویٰ کیا کہ اس کے ملازمین نے ایسا پر سکون نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے 2 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین ملازمین کے لیے آسمانی رنگ پر مبنی ایک جیسا سلپنگ سوٹ (پاجامہ اور شرٹ) تیار کروائے اور انہیں کمپنی کے باہر ایک کھلے میدان میں جمع ہونے کے لیے کہا، کمپنی کے تمام ملازمین نے یہاں جمع ہو کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش آئیکیا کے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد نیند کو بہتر بنانے کے لیے بیڈروم کی سجاوٹ اور اسے آرام دہ اور پر سکون بنانا ہے۔

آئیکیا کی منیجنگ ڈائریکٹر فریڈریکا انگر کہتی ہیں کہ ’ہم نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اکٹھے ہونے کی اس اجتماعی کوشش پر بہت خوش ہیں کیونکہ اچھی نیند ہر ایک کو فائدہ پہنچاتی ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس کو ترجیح دے کر ہم واقعی ایک بڑا کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی ایڈجسٹمنٹ ، جیسے صحیح تکیہ، بستر یا روشنی کا صحیح انتخاب بڑی پر سکون نیند حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ہمارا مقصد ان چیزوں کو ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنانا ہے کیونکہ اچھی نیند ایک ایسی چیز ہےجو ہر کوئی چاہے تو حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ آئیکیا ‘ لائف ایٹ ہوم کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 55 فیصد لوگ گھر پر نیند کو اپنی سب سے اہم فلاحی سرگرمی کے طور پر درجہ دیتے ہیں۔ اس کے باوجود، متعدد مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ 2 میں سے 1 بالغ اپنی نیند سے متعلق عدم اطمینان کا شکار ہے، جس سے روزانہ کے کام کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

آئیکیا کی اس ریکارڈ توڑ کوشش پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کمپنی کو عالمی ریکارڈ بنانے کا سرٹیفکیٹ بھی دے دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی